مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء وطالبات کے تحصیل علم پر ناروا پابندیوں کا نفاذ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ سے متصل اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہونے کے بعد 160 فلسطینی طلباء طالبات کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ڈیڑھ سو سے زائد طلباء طالبات کتابیں اور بیگ اٹھائے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے مقام پر پہنچے تو صہیونی فوج نے انہیں روک لیا۔ ان کی کتابیں اور بستے ان سے چھین لیے اور اسکول میں جانے سے روک دیا۔
مقامی شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج باب الاسباط کے مقام پر بنی چوکی پر فلسطینی طلباء کو روک لیا۔ ان کی کتابیں چھین لیں۔ طلباء کے احتجاج پر صہیونی فوج نے انہیں دھمکیاں دیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ سے متصل اسکول فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔ اس لیے وہاں پر طلباء کو جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
