• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سوڈانی وزیر کے فلسطین مخالف اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

جمعہ 25-08-2017
in حماس
0
0Pala8378
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سوڈان کے سرمایہ کاری کے وزیر کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ اور اشتعال انگیزی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے فلسطینیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کرنے والی فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت کے خلاف کسی لیڈر کو نازیبا الفاظ اور زبان استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی قوم اور حکومت آج تک فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی قوم کے دلوں میں سوڈانی قوم کی غیرمعمولی قدر ومنزلت ہے۔ ایسے میں کسی سوڈانی وزیر کی طرف سے فلسطینی تحریک آزادی کے بارے میں نا مناسب ، اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ لب ولہجہ اختیار کرنا حیران کن اور باعث تشوش ہے۔

سوڈانی وزیر کا فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں کے بارے میں بیان عالم اسلام اور عرب دنیا کے اصولی موقف کے بھی خلاف ہے۔

حماس نے سوڈانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایک وزیر کی طرف سے فلسطینی قوم کی دل آزاری کرنے اور تحریک مزاحمت کو بدنام کرنے پرمبنی اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لے اور قضیہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف سے آگاہ کرے۔

خیال رہے کہ سوڈان کے سرمایہ کاری کے وزیر مبارک الفاضل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام میں کوئی حرج نہیں۔ جہاں تک فلسطینیوں کا معاملہ ہے تو انہوں نے اپنی زمین خود یہودیوں کو فروخت کی ہے۔ قضیہ فلسطین نے عالم اسلام کو پیچھے کی طرف دھکیلا ہے‘۔

ان کے اس بیان پر فلسطین کے سیاسی، عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں سوڈانی وزیر کے بیان کو اشتعال انگیز اور کردار کشی پر مبنی قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسوڈانی وزیر کے فلسطین مخالف اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.