• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں قطری کمیٹی کے ذمہ داراں کو واپس بلائے جانے کی تردید

جمعرات 24-08-2017
in غزہ
0
0Pala8366
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین سے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے قطر کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ سفیر محمد العمادی اور ان کے نائب خالد الحردان کے واپس بلائے جانے اور دوبارہ غزہ نہ بھجوانے کی خبروں پر کمیٹی کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ قطری کمیٹی کا کہنا ہے کہ زرد صحافت میں شائع افواہوں پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں۔ قطری کمیٹی کے سربراہ اور دیگر ذمہ داران کو واپس بلائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ غزہ سے باہر گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے خبریں شائع کی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ میں قطر کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور ان کے نائب غزہ سے واپس چلے گئے ہیں۔ اب وہ غزہ واپس نہیں لوٹیں گے۔

قطری کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد العمادی فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سفیر بھی ہیں اور وہ تواتر کے ساتھ غزہ کی پٹی آتے جاتے رہتےہیں۔ ان کا حالیہ دورہ غزہ بھی اگست کے اوائل سے طے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد العمادی رواں سال کے آخر تک دوبارہ غزہ آئیں گے اور شیڈول کے مطابق غزہ میں نئے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد نئے منصوبوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔ دوحہ غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اس کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد جاری رہے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں قطری کمیٹی کے ذمہ داراں کو واپس بلائے جانے کی تردید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.