• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رواں سال میں 3800 فلسطینی صہیونی زندانوں میں ڈال دئے گئے

منگل 22-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8350
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال (2017ء) کے دوران فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں کم سے کم 3800 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے لیے اجتماعی کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ پورے پورے فلسطینی خاندانوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔

محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کے لیے ان کے خلاف اجتماعی کریک ڈاؤن کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کسی ایک فلسطینی قصبے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کرتی، گھروں میں توڑپھوڑ کرتی اور لوٹ مار کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی اجتماعی گرفتاریاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی فوج جس بے دردی کے ساتھ نہتے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی اور انہیں انسانیت سوز مظالم کانشانہ بنا رہی ہے وہ بین الاقوامی اخلاقیات اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عیسیٰ قراقع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی زندانوں میں 6400 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 10 کم عمر بچیوں سمیت 62 خواتین، 300 بچے اور 450 انتظامی حراست کے قیدی شامل ہیں۔ اسیران میں فلسطینی پارلیمنٹ کے 12 منتخب ارکان بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرواں سال میں 3800 فلسطینی صہیونی زندانوں میں ڈال دئے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.