• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

اتوار 20-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8323
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک یہودی فوجی کو چاقو گھونپنے کی کوشش کے الزام میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار چاقو کے حملے میں زخمی نہیں ہوا بلکہ فوجیوں کی فائرنگ سے اسے گولیاں لگی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا السمری نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ ایک چاقو لہراتا ہوا فوجی کی طرف بڑھا۔ موقع پر موجود فوجیوں نے اسے روکنے کے لیے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز کا اہلکار فائرنگ میں معمولی زخمی ہوا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ میں شہید فلسطینی کا شناختی کارڈ بھی دکھایا گیا ہے جس کا نام قتیبہ زیاد یوسف زھران بتایا ہے جس کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔

ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ قتیبہ زیاد یوسف زھران شہید ہوگیا۔ شہید کا تعلق طولکرم کے علار قصبے سے ہے۔ اسے جنوبی نابلس  میں زعترہ چوکی پر گولیاں ماری گئیں۔

فلسطینی سماجی کارکنان نے شہید فلسطینی کی ایک وصیت بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اس وصیت میں شہید کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ایک  فلسطینی لڑکے نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اسے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.