• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم، 2 ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 18-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8301
0
SHARES
3
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں جوائنٹ سیکیورٹی فورسز اور ایک منحرف گروپ کے درمیان تصادم میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ایک اشتہاری بلال العرقوب گروپ اور جوائنٹ فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق بلال العرقوب گروپ سے ہے جس کی شناخت عبیدہ العرقوب کے نام سے کی گئی ہے۔ جب کہ جوابی فائرنگ میں جوائنٹ فورس کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں جوائنٹ فورسز اور شدت پسند گروپ کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبیدہ العرقوب کے نام سے کی گئی ہے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ آخری اطلاعات تک راکٹ حملوں کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی رہی ہیں۔ کشیدگی کے باعث شہری اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتصادم، 2 ہلاک، متعدد زخمیpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.