فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں گرفتار کیے گئے اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کو گذشتہ روز جنوبی تل الربیع کی ’ریشون لیٹزیون‘ کے مقام پر قائم مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
الشیخ رائد صلاح کی عدالت میں پیشی کے وقت عدالت کے باہر فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ انہوں الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے خلاف رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ رائد صلاح کو حال ہی میں ان کے آبائی شہر ام الفحم سے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے ان پراسرائیل کے خلاف تشدد کو ہوا دینے اور اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ ان کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلا کران کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو پرعائد کی اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم ان کی بلا جواز گرفتاری کے ذمہ دار ہیں۔
