• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کو تنہا کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے: السنوار

جمعرات 17-08-2017
in حماس
0
0Pala8290
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے علاقے کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے کو فلسطین سے الگ تھلگ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں مگر حماس ان سازشوں کو بری طرح ناکام بنائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کو دیوار سے لگانے کے محمود عباس کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ حماس صدر عباس کی انتقامی کارروائیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما یحییٰ السنوار نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں صحافیوں اور دانشوروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں غزہ کی پٹی پرحکومت کرنا معمولی بات ہے۔ حماس غزہ کے عوام کے مطالبات پورے کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس آزادی کے پروگرام کی تیاری کررہی ہے۔ فلسطین کو صہیونی ریاست کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو فلسطین کے دوسرے علاقوں سے الگ تھلگ کرنا قومی پروگرام کی خود کشی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتح کے مںحرف گروپ کے سربراہ محمد دحلان کے ساتھ حماس کی مفاہمت کا مقصد قومی بیداری کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

یحیٰ السنوار نے کہا کہ حماس نے کئی محاذوں پر خود کو مضبوط کیا ہے۔ ان میں بعض پہلو قضیہ فلسطین کا حصہ ہیں تاہم اوسلو معاہدے نے تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے بیج بوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس نے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ تعاون کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حماس کے ساتھ کیے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی۔ اس کے باوجود جماعت نے صدر عباس کے سامنے مفاہمت کا راستہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے۔ دس سال قبل راستے جدا کرنے کے بعد فلسطینی کو الگ الگ راستوں پر چلنے کا سلسلہ ترک کرکے باہم متحد ہونا ہو گا۔

غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے بارے میں السنوار نے کہا کہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سب سے آسان ہو گا۔

بعد ازاں یحیی السنوار نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رہنما محمد الھندی کی قیادت میں ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے ایک وفد نے بھی حماس رہ نما سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کو تنہا کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے: السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.