• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کرپشن کیسز، اسرائیلی عوام نیتن یاھو کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی

پیر 14-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8251
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف جاری کرپشن کیسز کی تحقیقات کے دوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے ان سے استعفے کے مطالبے کی تحریک شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے ایام میں  ہزاروں اسرائیلیوں نے وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین کرپشن میں غرب وزیراعظم نیتن یاھو سے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوام میں نیتن یاھو اور ان کے کرپٹ ٹولے کے خلاف شدید نفرت پائی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کے باہر احتجاج کے ساتھ ساتھ تل ابیب کے قریب بیتاح تکفا کے مقام پر حکومتی مشیر قانون اور پراسیکیوٹر جنرل افیحائی منڈلبلیٹ کے رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پراسیکیوٹر جنرل کو وزیراعظم کی طرف داری کرنے اور کرپشن کیسز کی  تحقیقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ منڈلبلیٹ وزیراعظم کے پرعائد کردہ کرپشن اور رشوت وصولی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے استعفے کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف پولیس کے ہاں کرپشن کے متعدد کیسز زیرتفتیش ہیں۔ ان کیسز کو مقدمہ 1000 اور مقدمہ2000 کے نام سے میڈیا میں شہرت حاصل ہے۔

ان الزامات میں نیتن یاھو پر مبینہ طور پر بیرون ملک سے تحائف وصول کرنے، قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے اور عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی امانتوں میں خیانت کرنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.