• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی مدرسے کے قیام کی منظوری

اتوار 13-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8243
0
SHARES
5
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید 12 رہائشی مکانات مسمار کرنے کی منظوری دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے پلاننگ وتعمیرات کی طرف سے انتظامی فیصلے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں بیت حنینا کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک درجن مکانات مسمار کرنے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیل کے ہفت روزہ جریدے’یروشلم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مکانات مسماری کے انتظامی حکم نامے کے تحت  بیت حنینا میں 160 مربع میٹر جگہ پر بنا ایک مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی عمارت سے متصل 85 مربع میٹر اور 90 مربع میٹر کی دو عمارتوں کی مسماری کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حریدی یہودی فرقے کے ایک مذہبی پیشوا نے حرم قدسی کے داخلی راستے پر مسجد اقصیٰ کے قریب ایک نیا یہودی مذہبی مدرسہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ مدرسہ حرم قدسی شریف کی یہودیوں کو رہ نما اور اس کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اطراف میں پائی جانے والی کشیدگی اور اس کی حساس مذہبی حیثیت کے باوجود حریدی یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.