مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہفتے کے روز شمالی فلسطین کے شہر الجلیل میں پیرا شوٹ ہاتھ سے چھوٹنے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی گر کر ہلاک ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 65 سالہ ایک اسرائیلی پیرا شوٹ چھوٹنے کے باعث گر کر شدید زخمی ہوا جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گرنے والے اسرائیلی کو اسپتال پہنچایا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔
