• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس سے چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

ہفتہ 12-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8236
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس کے مطابق آج ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون نے چاقو کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون نے مشرقی بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر سلطان سلیمان کالونی میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہلکار کو گہرے زخم آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملہ آور فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جب کہ زخمی اسرائیلی اہلکار کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی طبی حالت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ کو نو گو ایریا قرار دے کر کسی غیر متعلقہ شخص کو اس طرف جانے سے روک دیاتھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں زیراست فلسطینی لڑکی کی گرفتاری کے وقت لی گئی تصویر جاری کی گئی ہے جس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی دکھایا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس سے چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.