• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملوں کا اسرائیلی انتقام، فلسطینیوں کے 41 مکانات مسمار

جمعہ 11-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8222
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے فدائی حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی آڑ میں گذشتہ دو سال سے  فلسطینیوں کے 41 مکانات مسمار کئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریسرچ سینٹر ’عبد اللہ الحورانی‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد اب تک اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے دوران 41 مکانات مسمار کیے ہیں۔ یہ اکتالیس مکانات 36 فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے بعد مسمار کیے گئے۔

مرکزکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے  غرب اردن میں فلسطینیوں کے چار گھروں کو مسمار کرنے کے لیے ان میں موجود فلسطینیوں کو باہر نکال یا۔ وہ چاروں مکان بند کردیے گئے ہیں اور انہیں کسی بھی وقوت مسمار کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج نے کل جمعرات کو دو فلسطینی شہداء براء صالح اور اسامہ عطاء کے مکانات مسمار کردیے جب کہ مغربی رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر شہید عادل عنکوش کا مکان مسمار کیا گیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے سلواد میں اسیر مالک حامد کے مکان کو بھی زمین بوس کردیا۔

صہیونی فوج کی طرف سے اسیران کے مسمار کیے گئے گھروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

عبداللہ الحولانی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر سلیمان الوعری نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کو فلسطینی شہریوں کے لیے اجتماعی سزا قرار دیا ہے۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں فلسطینی اسیران اور شہداء کے گھروں کو مسمار کرنا اور ان کے خاندانوں کو مکانات کی چھت سے محروم کرنا جنیوا معاہدے اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملوں کا اسرائیلی انتقام، فلسطینیوں کے 41 مکانات مسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.