• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ میں فلسطینی شہداء اور ایک اسیر کے گھر مسمار کردیے گئے

جمعہ 11-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8210
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کو علی الصباح قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں دیر ابو مشعل اور سلواد کے مقامات پر واقع دو فلسطینی شہداء کے گھروں اور ایک اسیر کے مکان کو مسمار کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو علی الصباح 50 اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے دیر ابو مشعل کا گھیراؤ کیا۔ قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راسے سیل کردیے۔ قصبے میں کرفیو لگانے کے بعد بھاری مشینوں کی مدد سے  شہید فلسطینی   شہریوں براء احمد عطا اور اسامہ حمد عطا کے مکانات  مسمار کردیے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرنے سے قبل گھر میں موجود تمام افراد کو باہر نکالا اس کے بعد مکان کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اس موقع پر کرفیو کے باوجود شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے مکانات مسماری کے ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

صہیونی فوج نے شہید عادل عنکوش کے اہل خانہ کو بھی اس کے مکان سے باہر نکال دیا تاکہ مکان کی مسماری کی کارروائی شروع کی جاسکے، تاہم شہید عنکوش کے مکان کو آج کی کارروائی میں مسمار نہیں کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں سلواد کے مقام پر واقع 22 سالہ اسیر مالک حامد کے مکان کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے منہدم کردیا۔

حامد کو اسرائیلی فوج نے چھ اپریل کو ’عوفرا‘ کالونی سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے اور تین کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرام اللہ میں فلسطینی شہداء اور ایک اسیر کے گھر مسمار کردیے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.