فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں مرکزی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی اظہار رائے کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جنگ قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں صحافتی آزادیوں کو ایک طرف صہیونی ریاست کی طرف سے شدید خطرات اور پابندیوں کا سامنا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافی اداروں اور صحافیوں پر قدغنیں عائد کر رہی ہے۔
بیان میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں پانچ صحافیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عباس ملیشیا نے دو دن پہلے غرب اردن سے پانچ صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا تھا۔ فلسطین کے مختلف شہروں میں صحافیوں، عام شہریوں اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔
