• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دفاع اقصیٰ کی جنگ جاری رکھی جائے گی:عکرمہ صبری

بدھ 09-08-2017
in فلسطین
0
0Pala7067
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع الاقصیٰ معرکے کو پوری قوت سے جاری رکھیں اور فلسطین کا بچہ بچہ اس دفاع اقصیٰ کا سپاہی بن جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں سے لاحق خطرات کم نہیں ہوئے ہیں۔ ہمیں یہ معرکہ جاری رکھا ہے اور اس میں فتح و نصرت سے ہم کنار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کے باہر سے اسرائیلی پابندیاں اور رکاوٹیں ہٹانا عارضی اور جزوی فتح ہے جو قبلہ اوّل کی فتح کا ایک مرحلہ ہے۔ ہمیں ابھی قبلہ اوّل کی مکمل آزادی کے لیے بہت کچھ کرنا اور اسرائیلی ریاست کے پچھلے برسوں کے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اوّل کے حوالے سے اسرائیل کے ناپاک عزائم ابھی تک برقرار رہیں۔ اگرد شمن ایک بار ناکام ہوا ہے تو اس نے اپنے منصوبوں پرنظر ثانی کی ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ عوامی طاقت سے قبلہ اوّل کے دفاع کی تحریک کو جاری و ساری رکھنا ہے۔

الشیخ صبری نے کہا کہ فلسطینی قوم کی آج کی قربانیاں کل کو قبلہ اوّل کی آزادی کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ علامہ صبری نے کہا کہ قبلہ اوّل پر پابندیاں عائد کرنے اور انہیں اٹھانے کے بعد اسرائیل اپنی ناکامی اور شکست فاش کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ صہیونی انتظامیہ بدستور قبلہ اوّل اور اس کے اطراف پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے اور اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد کی آڑ میں حال ہی میں ہزاروں صہیونیوں کے قبلہ اوّل پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الشیخ صبری نے کہا کہ انتہا پسند صہیونی مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع اقصیٰ کی جنگ جاری رکھی جائے گی:عکرمہ صبری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.