نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی نوجوان انجینیر منتصر مصطفیٰ الشنار کی مدت حراست میں دوسری بار چار ماہ کی توسیع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ الشنار نے بتایا کہ اس کے بیٹے منتصر الشنار کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔خیال رہے کہ منتصر الشنارکو اسرائیلی فوج نے 19 اپریل کو غرب اردن کی ایک چیک پوسٹ سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج کئی ہفتے تک اس کا تعاقب کرتی اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارتی رہی ہے۔ منتصر النجاح نیشنل یونیورسٹی میں انجینیرنگ کالج کا طالب علم ہے۔
