• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹی وی چینل بند کرنا اظہار رائے پرحملہ ہے: انسانی حقوق گروپ

منگل 08-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8178
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کے دفتر کی نشریات بند کیے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانیہ میں قائم ’عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی بندش کوئی انوکھی بات نہیں۔ اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کی جعلی جمہوریت کا پوری دنیا کے سامنے پردہ چاک کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست جعلی جمہوریت کی پرچارک ہے۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی تنقید برداشت نہ کرنے والے نام نہاد صہیونی ریاست کے جمہوری نظام کی قلعی پوری دنیا کے سامنے کھل گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کرکے اسرائیل نے ثابت کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے کی حمایت کا جعلی ڈھونگ رچاتا ہے۔ وہ جعلی اور فرضی جمہوریت کا علم بردار ہے۔ حقیقی معنوں میں وہ جمہوریت کا دشمن ہے۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کرکے صہیونی ریاست نے آزادی اظہار رائے پر بھی حملہ کیا ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم قطر کے عربی اور انگریزی میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بند کرتے ہوئے چینل سے وابستہ صحافیوں کو دیے گئے لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا فیصلہ حال ہی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے الزام عاید کیا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی اسرائیل کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرمواصلات ایوب قرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نےالجزیرہ ٹی وی چینل کے دفاتر بند اور اس کے صحافیوں کو دیےگئے اجازت نامے منسوخ کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات کی سہولت فراہم کرنے والی کیبل کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پابندی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے الجزیرہ کو نہ دکھائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دخلی سلامتی کے وزیر کو کہا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں الجزیرہ ٹی وی کے تمام دفاتر سیل کردیں۔

اسرائیلی وزیر مواصلات نے کہا کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی بندش کو قانونی شکل دینے کے لیے جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام نشریاتی اداروں اور متعلقہ کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ الجزیرہ کو دکھانے پر پابندی کے فیصلے پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹی وی چینل بند کرنا اظہار رائے پرحملہ ہے: انسانی حقوق گروپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.