• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

پیر 07-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8161
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مکانات مسماری کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد شمسانہ خاندان کے گھر پر جمع ہوئی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی انتظامیہ نے الشیخ جراح کے رہائشی شمسانہ خاندان کومکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کا مکان غیرقانونی طورپر تعمیر کیا گیا ہے جسے مسمار کیا جائے گا۔

اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے شمسانہ خاندان کو نوٹس ملنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنا اسرائیل کی بد ترین نسل پرستانہ پالیسی کا مظہر ہے۔ مکانات کی مسماری غیرقانونی اور غیر انسانی اقدام ہے۔ اسرائیل کو بیت المقدس میں بسنے والے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا کوئی حق نہیں۔ مکانات کی مسماری فلسطینیوں پر ڈجائے جانے والے مظالم میں بدترین ظلم ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.