• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس مفاہمت میں رکاوٹ، قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں: حماس

اتوار 06-08-2017
in حماس
0
0Pala8159
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ محمود عباس ایک طے شدہ منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کو غرب اردن سے الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس مفاہمت مخالف پالیسیوں پر مصر ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن کو ہرصورت میں ایک دوسرے سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ اب تک قومی مفاہمت اور مصالحت کے لیے جتنی کوششیں کی گئیں محمود عباس نے انہیں دیوار پر دے مارا۔ اس طرح انہوں نے ثابت کیا کہ وہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت نہیں چاہتے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ داران بالخصوص صدر محمود عباس فلسطینی قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس غزہ کے عوام سے ٹیکس وصول کرتے ہیں مگر وہاں کی دو ملین آبادی کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے اقدامات سے غزہ کی پٹی میں المیہ جنم لے رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات تک چھین لی گئی ہیں جس کے نتیجے میں مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کو فلسطین کے دوسرے علاقوں بالخصوص غرب اردن سے الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کو محمود عباس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک حماس غزہ کی پٹی کے انتظامی اختیارات فلسطینی حکومت کے حوالے نہیں کرتی اس وقت تک غزہ کی پٹی کی روکی گئی مالی مراعات بحال نہیں ہوں گی۔ اس پرحماس کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ فلسطینی صدر غزہ کی پٹی کے عوام اور حماس کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ مگر فلسطینی قوم صدر عباس کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.