• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، اسیر کی اہلیہ سمیت 9 فلسطینی گرفتار

اتوار 06-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8157
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں مزید نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں فلسطینی اسیر کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو علی الصباح فورسز نے غرب اردن کے علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں اسرائیلی فوج اور صہیونی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث فلسطینی مزاحمت کار بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق متعدد فلسطینی شہریوں کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے حراست میں لیا گیا جب کہ رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب سے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دو فلسطینی بیت لحم کے نواحی علاقوں تقوع اور الخضر سے حراست میں لیے گئے۔ ایک نوجوان کو الخلیل کے بیت امر اور ایک کو سعیر قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران اسیر فلسطینی ادیب الغلیان کی اہلیہ امینہ ابتیلی کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شمالی رام اللہ میں الجلزون کیمپ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ کیمپ میں موجود شہری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی فوج نے الجلزون کیمپ کا ایک داخلی راستہ بند کردیا۔ اسے دو روز قبل ہی کھولا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے  اس راستے پرفوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

الخلیل شہر میں بھی اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے ساتھ گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سبسطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی پانچ گشتی پارٹیوں نے دھاوا بولا۔مشرقی نابلس میں بیت فوریک اور بیت دجن میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر الخلیل شہر میں اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق کریات اربع صہیونی کالونی کے آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر سنگ باری کی اور راہ چلتے راہ گیروں اور  فلسطینیوں کی گاٰڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، اسیر کی اہلیہ سمیت 9 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.