• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، مزید کئی فلسطینی گرفتار

جمعرات 03-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8125
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف مقامات میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں آج جمعرات کو مزید کئی  فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے  فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں جن پر اسرائیل کی فوجی، صہیوی آباد کاروں اور سرکاری و فوجی تنصیبات پرحملوں کا شبہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس اورغرب اردن سے جمعرات کے روز 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے پانچ پر مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

غرب اردن میں کے شمالی شہر جنین  سے دو اور نابلس سے ایک شہری کو حراست میں لیا گیا۔سفلیت میں کفر الدیک کے مقام سے تین فلسطینی حراست میں لیے گئے۔

قلقیلیہ میں تقوع اور بیت لحم میں الفارعہ کے مقام سے بھی فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ، الخلیل کے قصبوں صوریف اور سعیر سے تین اور بیت جالا سے دو فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری تلاشی کے دوران بیت المقدس میں سلوان کے مقام سے دو شہری گرفتار کیے گئے۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑُپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وزیورات لوٹ لیے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام بیت المقدس  اور غرب اردن سے اسرائیلی فوج نے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، مزید کئی فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.