جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے مشرقی قصبے دیر ابو دعیف پر چھاپا مارتے ہوئے قصبے سے باہر جانے والی ایک سڑک پر چیک پوائنٹ بنا دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوجی گاڑیوں میں سوار اسرائیلی قصبے کے مضافات میں داخل ہوگئےاور انہوں نے متعدد فلسطینی رہائشیوں سے سوال وجواب کئے۔رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے دیر ابو دعیف اور عرانہ کے درمیان موجود سڑک پر ایک عارضی ناکا بھی قائم کیا جہاں سے گزرنے والے تمام مسافروں اور راہگیروں کی شناخت چیک کی گئی۔
