• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی برادری صیہونی حکومت کے جرائم بند کرائے، جواد ظریف

بدھ 02-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8101
0
SHARES
1
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو صیہونی جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر استنبول میں فلسطین اور قدس کے موضوع پر ہورہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو صیہونیوں کے خلاف عالمی سطح پر تحرک پیدا کرنے کے لئے متحد ہوجانا چاہئے اور اپنے منصوبوں اور سازشوں کو خفیہ رکھنے کی صیہونی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسلمان، صیہونیوں کے سراب اور دھوکے میں نہ آئیں کہا کہ امت مسلمہ چاہئے کہ وہ کسی کو بھی اسلامی تعاون تنظیم کو اس کے اصلی اہداف سے منحرف کرنے کی اجازت نہ دے جس کا ہدف امت اسلامیہ میں اتحاد کو فروغ دینے اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے نیز قدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے خود مختار فلسطینی حکومت کی تشکیل سے عبارت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ پٹی کے محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے کے محاصرے کو ایک ایسے ڈراؤنے خواب سے تعبیر کیا کہ جس کے سد باب کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے- جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل، فلسطینی عوام کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات اور پالیسیوں کو بند کرنے پر مبنی تمام عالمی اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے چودہ جولائی دوہزار سترہ سے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے فرمان سے تین دنوں تک مسجد الاقصی کے دروازے پوری طرح بند رکھے اور پھر فلسطینیوں اور عالمی رائےعامہ کے دباؤ میں آکر الیکٹرانیک گیٹ نصب کر کے فلسطیینوں کے لئے مسجد میں داخلے کو مشکل بنا دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی برادری صیہونی حکومت کے جرائم بند کرائے، جواد ظریف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.