• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی سفارت خانے میں دو شہریوں کے قتل کا حساب لیں گے:اردن

پیر 31-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8078
0
SHARES
1
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے میں ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے دو اردنی شہریوں کے قتل کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی فرمانروا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مقتول شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کریں گے۔

قبل ازیں شاہ عبداللہ نے ڈائریکٹر اطلاعات سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم اسرائیلی سفارت خانے میں ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے دو اردنی شہری قتل کردیے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ کشیدگی کے بعد اسرائیل نے عمان سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عمان حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت نے تل ابیب کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اردنی شہریوں کے قتل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دو بے گناہ شہریوں کے قتل کا مقدمہ چلائے۔ جب تک قاتل کا ٹرائل شروع نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسرائیل کی خاتون سفیرہ کو عمان میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جمعرات کو ایک بیان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قاتل اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی تل ابیب کی ذمہ داری ہے تاہم اسرائیل اپنے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے انکاری ہے۔ تل ابیب واپسی پر اسرائیلی وزیراعظم نے قاتل سیکیورٹی اہلکار کو شاباش دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی سفارت خانے میں دو شہریوں کے قتل کا حساب لیں گے:اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.