فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے بتایا ہے کہ پولیس نے گرین موومنٹ ویمن نامی ایک شدت پسند یہودی تنظیم کو حکم دیا ہے کہ وہ نو اگست اپنے جلوس کا راستہ تبدیل کرے۔
یہودی تنظیم کی خاتون چیئرپرسن نادیا مطر نے بتایا کہ انہیں پولیس کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس Â افسر نے فون پر کہا ہے کہ وہ بیت المقدس میں اپنا جلوس نکالنے کے بجائے اس کا راستہ تبدیل کرے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے بیت المقدس میں ایک یہودی شدت سند گروپ کو جلوس نکالنے سے ایسے وقت میں منع کیا گیا ہے جب القدس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
’یہودیت کتزوبر‘ گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم ’جبل ہیکل‘ اتحاد میں شامل ہے۔
