فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے شاہراہ ارسال کے مقام پر قائم میڈیا کمپنی ’پال میڈیا‘ کے ہیڈ کواٹر پردھاوا بولا۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل کمپنی کے صدر دفتر اور ایک تجارتی مرکز کا گھیراؤ کیا۔
پال میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے دفتر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور دفتر کا قیمتی سامان قبضے میں لے لیا۔
خیالرہے کہ پال میڈیا کمپنی متعدد مقامی اور غیرملکی ابلاغی اداروں بالخصوص القدس ٹی وی چینل، المیادین، بی بی سی اور فرانس 24 Â کو تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
