• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے تمام دروازے کھول دیے گئے، عمر کی حد کی شرط ختم

ہفتہ 29-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8058
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے تمام بند دروازے فلسطینیوں کے لیے کھول دیے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینیوں کی مسجد میں آمد کے لیے مقرر کردہ عمر کی حد بھی ختم کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بھی حرم قدسی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان کشیدگی جاری رہی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے نمازیوں کے خلاف پر تشدد حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس کے نمازیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 52 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے فلسطینیوں پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسرائیلی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق جمعہ کو 10 ہزار فلسطینیوں نے حرم قدسی کے اندر جمعہ کی نماز ادا کی۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں منشتر کرنے کے لیے ان پردھاتی گولیوں کی بوچھاڑکی گئی۔ آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ سے بھی انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

بیت المدس میں قلندیا چیک پوسٹ کے قریب بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جہاں فلسطینیوں کو منشتر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بیت المقدس میں فضا بدستور کشیدہ رہی۔ مسجد کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے قبل 50 سال سے کم عمر افراد کا داخلہ بند کردیا تھا جس کے باعث نمازیوں کی تعداد کم رہی تاہم اس کے باوجود 10 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد کے تمام دروازے کھول دیے ہیں اور عمر کی حد کی شرط بھی ختم کردی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.