• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی کریک ڈاؤن میں 400 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 29-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8053
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں گذشتہ 14 جولائی کو مسجد اقصیٰ میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک کم سے کم چار سو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جولائی کے بعد بیت المقدس میں جاری کشیدگی کے دوران 400 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں خواتین، بچے، سیاسی رہنما، عمر رسیدہ شہریہ اور علماء بھی شامل ہیں۔

اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اجتماعی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اندر، بیت المقدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

صرف بیت المقدس سے 300 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر 120 فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں  13 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 16 سالہ الآ رویضی اور 17 سالہ تمارا ابو لبن بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنین سے فلسطینی سماجی کارکن ھنا توفیق حمادہ شامل ہیں۔ حمادہ و اسیران عدی ارو قصی حمادہ کی والدہ ہیں۔ اس کے دونوں بیٹے جلبوع جیل  میں قید ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے مزید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدو ہفتوں کے دوران اسرائیلی کریک ڈاؤن میں 400 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.