• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ:سرنگ میں کرنٹ لگنے سے حماس کارکن شہید

جمعہ 28-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8047
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک دیرینہ کارکن  سرنگ میں کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔ حماس نے اپنے کارکن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک مجاھد جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں مزاحمتی سرنگ کی تیاری کے دوران کرنٹ لگنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کے علاقے میں مزاحمتی کارکن 22 سالہ معاذ عمر ابو نعمہ مسجد خالد بن ولید کے قریب ایک سرنگ کی تیاری کے دوران کرنٹ لگنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ القسام بریگیڈ اور حماس نے ابو نعمہ کی حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شہید ابو نعمہ نے جہاد اور تحریک آزادی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ فلسطینی مجاھدین ابو نعمہ شہید کی راہ ہر چلتے ہوئے قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف مسلح مزاحت کے لیے تیاری جاری رکھیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ:سرنگ میں کرنٹ لگنے سے حماس کارکن شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.