فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے حزما میں ایک 26 سالہ نوجوان کو گولی مار دی۔ نوجوان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
زخمی نوجوان کے سرمیں گولی لگنے سے اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسے بیت المقدس کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کو بیت المقدس میں العیزریہ، قلندیا فوجی چیک پوسٹ اور العیسویہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں بیت المقدس میں 16 جولائی سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ یہ احتجاج مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازوں پر اسکینرز نصب کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی تھی۔ اسرائیل نے اسیکینر نصب کرکے بیت المقدس کے شہریوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔
