فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے شمالی قصبے حلحول میں تلاشی کے دوران سیاسی رہنما اور دانشور 83 سالہ محمد سعید مضیہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیت امر اور حلحول قصبوں میں فلسطینی شہریوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ سعید مضیہ نے صہیونی شرپسندوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر تشدد کی روک تھام کی کوشش کی تھی جس پر صہیونی آباد کاروں نے انہیں گرفتار کرا دیا۔
ادھر نابلس شہر میں اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کے دوران ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ایک پچاس سالہ فلسطینی خاتون حنان ابو سریہ اور ان کے بیٹے خمیس کو حراست میں لے لیا۔ خمیس کا ایک بھائی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہوچکے ہیں۔
غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں اسرائیلی فوج نے کفل حارس کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران صہیونی فوج نے ایک شہری فائز القاق کو حراست میں لےلیا۔
جنین سے ملنے والی اطلاعات میں بھی وہاں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ جنین میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
صہیونی فوج نے 22 سالہ انس الغول نامی شہری کو حراست میں لے لیا اور اس کا موٹرسائیکل قبضے میں لے لیا۔
