• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے باہردھرنا جاری، بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی شہید

اتوار 23-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7972
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینی شہریوں کا اسرائیلی  پابندیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے نماز عشاء باب الاسباط میں ادا کی۔ رات کو بھی بڑی تعداد میں فلسطینی باب الاسباط میں موجود رہے اور دھرنا جاری کھا۔ نماز فجر میں بھی فلسطینی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ روز بیت المقدس میں کئی مقامات پر صہیونی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے العیزریہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلسطینی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت یوسف کاشور کے نام سے کی ہے جس کی عمر 24 سال بتائی جاتی ہے۔ فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد فلسطینی مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں بھی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر عائد کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

گذشتہ روز غرب اردن، غزہ اور دوسرے فلسطینی شہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے دفاع الاقصیٰ ریلیوں میں شرکت کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لیے غرب اردن اور بیت المقدس میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے جس نے شہر کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے۔ شہریوں کو گھروں سے دفاتر تک پہنچنے اور کاروباری مراکز میں آمد ورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.