• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الاقصیٰ کے باہر فلسطینیوں اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری

اتوار 23-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7962
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے جمع ہو کراحتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر بڑی تعداد میں فلسطینی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے صہیونی فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور صوتی بم بھی برسائے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کو زخمیوں تک رسائی سے بھی روک دیا تھا۔

ہفتے کے روز مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

قبل ازیں جمعہ کو نفیر عام کے موقع پر القدس میں راس العامود کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ العیزریہ کے مقام پرایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کے سینے میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ادھر اب دیس کے مقام پر ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان پٹرول بم پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس نے قبلہ اوّل اور حرم قدسی کو مسلسل اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ میں کشیدگی گذشتہ 14 جولائی بہ روز جمعہ اس وقت پیدا ہوئی تھی جب مسجد میں ایک خونی کارروائی میں دو صہیونی ہلاک اور تین فلسطینی مزاحمت کار مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالاقصیٰ کے باہر فلسطینیوں اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.