• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کواسرائیل کے خلاف مزاحمت کی آزادی دی جائے:حماس

ہفتہ 22-07-2017
in حماس
0
0Pala7960
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کے اعلان کو محض ڈھونگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہ ظاہر صدر عباس نے یہ تاثر دیا ہے کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل سے رابطے ختم کیے ہیں، مگر حماس ان کے اس بیان اور دعوے کو اس وقت تک بے معنی سمجتھی ہے جب تک اسرائیل کے ساتھ جاری فوجی تعاون ختم اور غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں۔

ترجمان نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیلی جرائم کے خلاف مزاحمت کی مکمل آزادی فراہم کریں، اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کردیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی صدر نے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور مسجد اقصیٰ میں عبادت پر پابندی کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ رابطے برقراررکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے یہ اعلان فلسطین میں یوم الغضب کے موقع پر کیا جب پورے فلسطین میں لاکھوں شہری اسرائیلی پابندیں کے خلاف بہ طور احتجاج سڑکوں پر تھے۔ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور 450 زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.