• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل فلسطینی نمازیوں اور صہیونی فوج میں میدان جنگ بن گیا

جمعہ 21-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7929
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بندش کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قبلہ اوّل کے باہر جمع ہو کر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری رکھا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو مسجد اقصیٰ کے اطراف میں ہزاروں فلسطینیوں نے صہیونی فوج کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا تو صہیونی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بموں سے حملے اور دھاتی گولیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے باوجود مسجد اقصیٰ کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کے خلاف دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے ایک خونی واقعے کے بعد قبلہ اوّل کو نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے میٹل ڈیٹکٹر اور کیمرے نصب کیے ہیں جن کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔

فلسطینیوں کی طرف سے نام نہاد سیکیورٹی اقدامات مسترد کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے نمازیوں کا قبلہ اوّل میں داخلہ بند کردیا تھا۔ یہ بندش آج بھی جاری ہے مگر آج جمعہ کے روز فلسطین بھر میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف ’یوم الغضب‘ منایا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.