رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے زیرحراست فلسطینی پارلمنٹ کے ایک رکن احمد مبارک کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد مبار کے بیٹے اواب مبارک نے بتایا کہ اس کے والد کی مدت حراست میں مزید چھ مہینوں کی تجدید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رکن پارلیمنٹ احمد مبارک کو اسرائیلی فوج نے 16 جنوری 2017ء کو حراست میں لیا تھا اور اسے چھ ماہ کے لیے بغیر مقدمہ چلائے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
احمد مبارک کو اسرائیلی فوج چھ بار ماضی میں حراست میں لے چکی ہے اور انہیں چھ سال تک صہیونی جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔
