• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی شہید، متعدد زخمی

جمعہ 14-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7836
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جس کے بعد آج جمعہ کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو علی الصباح قابض صہیونی فورسز نے بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے الدھیشہ کیمپ کے مکینوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کو اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان براء الحمامدہ شہید ہوگیا۔ الحمامدہ کے سینے میں متعدد گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ براء اسماعیل الحمامدہ کی شہادت اسرائیلی فوج کے خلاف نکالے گئے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اس وقت ہوئی جب صہیونی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی فلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو تین فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی فدائی حملہ آوروں کی کارروائی کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.