مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع ایک اسرائیلی ناکے پر مسلح افراد Â نے فائرنگ کردی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلندیہ کے ناکے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اسرائیلی فوج علاقے میں فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
