مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں مکابیم فوجی ناکے کے قریب ایک فلسطینی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں سوار چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے سلوان کے علاقے بطن الحوہ سے فلسطینی شہری زھیر الرجبی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا اور ان کے تمام ذاتی سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی روحی قلغاسی کو بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا۔
