• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے مغربی کنارے میں 37 ارکان اسمبلی کی تنخواہ روک لی

اتوار 09-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7769
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 37 ممبران مجلس قانون ساز  کا جون کے مہینے کا مشاہرہ سرکاری حکم کے تحت روک لیا ہے۔ مشاہرے سے محروم کئے جانے والے ممبران مجلس قانون ساز کا تعلق تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی بلاک سے ہے۔وزارت مالیات مشاہرہ ضبطی کی کوئی وجہ بتانے سے بھی انکاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایمن دراغمہ نے بتایا کہ ماہانہ مشاہرہ نکلوانے کے لئے جب متعلقہ بینک سے رابطہ کیا گیا تو ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا جون کا مشاہرہ تاحال اکاونٹ میں نہیں جمع کرایا گیا ہے۔ بینک نے بتایا کہ ایسا معاملہ کسی ایک رکن اسمبلی کے ساتھ بلکہ تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی گروپ سے تعلق رکھنے والے 37 ارکان اسمبلی کا جون مشاہرہ بینک اکاونٹ میں منتقل نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر دراغمہ نے بتایا کہ ہم نے صورتحال کی وضاحت کے لئے وزارت مالیات سے رابطہ کیا تاہم وہاں موجود عہدیداروں نے اس معاملے پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ ’’وہ اس پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

‘‘

رکن اسمبلی نے بتایا کہ مئی کا مشاہرہ بھی ہمارے مسلسل استفسار اور دباو کے بعد ایک ہفتے کی تاخیر سے بینک میں منتقل کیا گیا۔ ادھر عید سے قبل ملنے والا ایڈوانس بھی معمول کے مطابق اکاونٹس میں نہیں بھجوایا گیا اور آج اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کا مشاہرہ روکے جانے کی حیران کن اطلاع ملی ہے۔ ارکان اسمبلی میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے اہل خانہ کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں۔

دراغمہ نے کہا کہ ہم ارکان اسمبلی کے طور پر اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے، تاہم ضروری مشاورت کر رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ممکنہ حد تک حکام سے مل کر اور بات چیت کے ذریعے ہی مسئلے کا حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس قانون ساز کے طور پر ماہانہ مشاہرہ منتخب ارکان کا فطری اور قانونی حق ہے۔ کسی کو یہ مشاہرہ روکنے کا حق نہیں ہے۔ ہم ارکان اسمبلی کے حقوق اور قانون کی آئندہ ایسی خلاف ورزی روکنے کے لئے تمام طریقے اختیار کریں گے۔

یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی بلاک کی ٹکٹ پر فلسطینی مجلس قانون ساز کے منتخب ارکان کا مشاہرہ 2007ء سے روک رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.