الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے شمالی داخلی راستے پر موجود حلحول پل پر ایک فوجی ناکہ لگا کر ٹریفک روک دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی گاڑیوں کو روکا اور اس میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔صیہونی فوج نے یہ ناکہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک لگائے رکھا جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید ٹریفک جام دیکھا گیا۔ اس موقع پر کسی فلسطینی کی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی۔
