• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں صہیونیوں کے لیے 260 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

ہفتہ 08-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7757
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں ریلوے لائن کے قریب صہیونی آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت القدس میں مزید صہیونی آبادکاروں کے لیے 260 نئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ہفتہ روزہ عبرانی جریدہ ’یرشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے حال ہی میں بسغات زئیو صہیونی کالونی میں مزید اڑھائی سو سے زائد رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس کے بعد تعمیراتی کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بسغات زئیوف کالونی میں 17 منزہ ایک پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں 260 رہائشی فلیٹس کے علاوہ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بنائے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ انجینیر یگال لیوی نے تیار کیا ہے جس کی منظوری بیت المقدس بلدیہ کے وائس چیئرمین میئر ترجمان نے حال ہی میں دی تھی۔ اس منصوبے پر بغیر کسی تعطل یا رکاوٹ کے فوری کام شروع کیا جائے گا۔

اخبار نے دو سو ساٹھ مکانات کے نئے منصوبے کو غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ ان مکانات کی تعمیر کے بعد بسغات زئیو کالونی صہیونیوں کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل ہوجائے گی۔

اس منصوبے کے لیے 12 منزلہ عمارتوں کے لیے منظور شدہ رقبے کا 240 فی صد رقبے کو استعمال کیا جائے گا جبکہ منظور شدہ رقبے میں 18 منزلہ عمارتوں کے لیے 320 فی صد جگہ مختص کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں صہیونیوں کے لیے 260 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.