سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی جانب سے شدید گرمی Â کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی حربوں اور آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی سلفیت واقع Â کئی دیہاتوں کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔سلفیت کے مقامی شہریوں Â نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے Â کئی Â دیہات کو پانی کی سپلائی بند کردی ہے جس کےنتیجے میں نہ صرف شہریوں کو پینے کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے بلکہ مال مویشی اور کھیتی باڑی کے لیے پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے
 شہریوں کا کہنا ہے پانی کی بندش دانستہ کی گئی ہےتاکہ فلسطینی شہری ماہ صیام میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسائل کا شکار رہیں۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن خالد معالی کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے سلفیت اور اس کے اطراف میں دو درجن کے قریب دیہاتوں کا پای بند کرنا شہریوں پر دانستہ پیاس مسلط کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلفیت کے شہریوں کو پانی کی نعمت سے محروم رکھنے کی سازش پہلی بار نہیں کی گئی بلکہ ہرسال صہیونی انتظامیہ اور یہودی آباد کار ملی بھگت سے Â فلسطینیوں کو پانی کے بحران میں مبتلا کرکے ان پر عرصہ حیات تنگ کرتے ہیں۔
