• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

میلہ چراغاں کی آڑ میں القدس پرصہیونی تہذیب مسلط کرنے کی سازش

جمعہ 07-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7729
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور فلسطینی شناخت مسخ کرنے اور مقدس شہر پر یہودیت اور عبرانیت کا رنگ چڑھانے کے لیے صہیونی حکومت نت نئے نئے حربے استعمال کرتی ہے۔ حال ہی میں بیت المقدس کی پرانی دیواروں پر نام نہاد اور جعلی یہودی عبرانی تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے خاکوں کی شکل میں ڈیزائن کی گئی روشنیوں سے چراغاں کرکے القدس پر بصری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی نام نہاد بلدیہ نے ’میلہ چراغاں‘ کی آڑ میں بیت المقدس کی دیواروں  ایسی ڈیزائن کی روشنیاں جلائی گئیں جن سے شہر کی اسلامی تاریخ و عرب تہذیب وثقافت کے بجائے یہودی اور عبرانی تاریخ کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی۔

مختلف رنگوں کی روشنیوں سے تیار کردہ  فنی خاکوں کے ذریعے بیت المقدس پر یہودی روایت اور تہذیب وثقافت کو مسلط کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ القدس یہودیوں کا تاریخی شہر ہے جس پر فلسطینیوں اور مسلمانوں کا کوئی حق نہیں۔

فلسطینی وزیر برائے القدس امور عدنان الحسینی نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے اموی محلات اور شہر کی تاریخی اسلامی عمارتوں پر چراغاں کرکے القدس کی حقیقی شناخت کو چھپانے اور یہودیت کا رنگ چڑھانے کی مذموم کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہودی انتظامیہ القدس پر عبرانیت اور اسرائیلی رنگ نمایاں کرنے اور شہر کو یہودی مذہب کا گہوارہ ثابت کرنے کے لیے جعلی تاریخی روایات کا سہارا لیتی ہے۔

عدنان الحسینی کا کہنا تھا کہ القدس کے تاریخی مقامات شہر کی فلسطینیت اور عربیت کا سب سے بڑا استعارہ اور ثبوت ہیں مگر صہیونی انتظامیہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پورے فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کی تہذیب کو مسخ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آئے روز ثقافتی یلغار کے ذریعے القدس کو فلسطینی قوم سے الگ تھلگ کرنے کی مجرمانہ حرکات کی جاتی ہیں۔ نام نہاد میلہ چراغاں بھی انہی  مکروہ سازشوں کا تسلسلہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.