• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹیکنالوجی کے معاہدوں پر دستخط، صیہونی وزیراعظم نے باہمی تعاون کو "جنت میں شادی” قرار دیدیا

جمعرات 06-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7725
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مودی اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پہلے بھارتی وزیراعظم بن گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی اور دونوں ریاستوں کے درمیان سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلق کو بہتر کرنا ہے، جو ہماری ترجیحات اور ہمارے عوام کے درمیان تعلق کی پائیداری کیلئے پر اثر ہو۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دورے کے دوسرے روز اسرائیل اور بھارت کے درمیان ٹیکنالوجی، پانی اور زراعت میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھارتی ہم منصب مودی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تعاون کو "جنت میں شادی” سے تعبیر کیا۔ خیال رہے کہ نریندرمودی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25 برس مکمل ہونے پر اسرائیل کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے، جس کا اصل مقصد معاہدوں پردستخط کرنا ہے۔ مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بن گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسداد دہشت گردی اور دونوں ریاستوں کے درمیان سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلق کو بہتر کرنا ہے، جو ہماری ترجیحات اور ہمارے عوام کے درمیان تعلق کی پائیداری کے لیے پر اثر ہو۔ خیال رہے کہ سرد جنگ کے زمانے میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں تھے بلکہ وہ فلسطین کی حمایت کر رہا تھا، لیکن گذشتہ 25 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قریبی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ نیتن یاہو سے ملاقات کے علاوہ مودی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں اور بھارتی نژاد مقامی یہودیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ مودی کا کہنا تھا کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی جو حیفہ میں دفن ہیں، کی قبروں پر بھی حاضری دیں گے۔ مودی کے دورے میں اسرائیل میں یادگار ویشم ہولوکاسٹ کا دورہ بھی شامل ہے، لیکن فلسطینی حکام کے ساتھ کوئی ملاقات ان کے شیڈول میں نہیں ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے دوسرے روز تل ابیب میں انکے اور صہیونی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں نے خلائی ٹیکنالوجی، زراعت اور پانی کی صفائی سے متعلق 7 معاہدوں پر دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کا دفاعی تعاون پہلے ہی جاری ہے، جس کا مذاکرات میں ذکر نہیں کیا گیا۔ گذشتہ روز ہونے والے 7 معاہدوں کے تحت صنعتی ترقی کے حوالے سے تحقیق کو فروغ دینے کیلئے بھارت اور اسرائیل 4 کروڑ ڈالر کے فنڈز سے کام شروع کریں گے۔ اس کے علاوہ زرعی شعبے میں پانی کے بہتر استعمال کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ظاہر کیا گیا۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نریندر مودی اور بھارت کے لئے خاصی گرمجوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی جوڑی آسمانوں پر بنی ہے۔ اس رشتے کو ہم دنیا میں نبھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک جمہوریت بھائی ہیں۔ نیتن یاہو اور نریندر مودی نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ بھارت اور اسرائیل مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا علاقائی اور عالمی سطح پر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرح تشدد، دہشت گردی اور اس کے ذریعے پھیلائی گئی نفرت سے متاثر ہوا ہے اور مجھے اس بات پر اتفاق ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو اپنے سٹرٹیجک مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر اور بہت کچھ کرنا چاہئے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے مل کر لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل ایک پیچیدہ جغرافیائی صورتحال میں واقع ہیں، ہمیں علاقائی خطرات سے آگاہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو دورہ بھارت کی دعوت دی، جو انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔

مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں جائز اور قابل قبول نہیں، چاہے اسکی وجہ کوئی بھی ہو۔ دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف تعاون کو بڑھائیں گے۔ مودی نے بعدازاں ہولوکاسٹ میوزیم کا دورہ کیا اور اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کی۔ مودی نے اسرائیل میں قادیانی جماعت کے سربراہ شریف اودے سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ بھارتی حکومت قادیانی طبقے اور قادیانی جماعت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھے گی۔ دوسری طرف این این آئی کے مطابق اسرائیل بھارت کو دس مسلح ڈرونز حوالے کرنے کو تیار ہوگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو سال قبل چار سو ملین ڈالر مالیت کے مسلح ہیرون ڈرونز حتمی ادائیگی کے بعد نئی دہلی کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران دس جدید مسلح ڈرونز ہیرون ٹی پی بھارت کے حوالے کئے جاسکتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے فضائیہ کی درخواست پر ان دس ڈرونز کے خریدنے کی منظوری دی تھی۔ ستمبر 2015ء میں اس کا معاہدہ کیا گیا، تاہم اس سودے کو خفیہ رکھا گیا۔ 2004ء میں اسرائیل کے ایئرواسپیس انڈسٹریز میں تیار کیا جانے والے ہیرون ڈرون کا وزن 53 سو کلوگرام ہے جبکہ یہ ایک ہزار کلوگرام کا وزن اٹھا سکتا ہے اور چالیس گھنٹے فضا میں رہ سکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹیکنالوجی کے معاہدوں پر دستخط، صیہونی وزیراعظم نے باہمی تعاون کو جنت میں شادی قرار دیدیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.