مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے اچانک فوج کے اعلی عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنرل آئزنکوٹ نے بریڈیگیڈیئر الیعاذر تولڈانو کو حکومت کا نیا ملٹری سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ بریگیڈیئر تولڈانو اس سے قبل کئی کلیدی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔اسی طرح وادی گولان میں تعینات فوجی یونٹ ھبشان کے کمانڈر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ کرنل عمیت فیچر کو تعینات کیا ہے اور ساتھ ہی انہیں بریگیڈٰیئر کے عہدے پر ترقی بھی دی ہے۔
بریگیڈیئر آوی گیل کو ریزرو فوج کے بریگیڈ’عغش Â 36 کا بریگیڈ کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔
ریزرو فوج کے کرنی آوی گیل کی جگہ بریگیڈیئر ڈیوڈ زینی کو تعینات کیا گیا ہے۔
