• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائيل کا ہندوستان کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان

بدھ 05-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7711
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اسرائیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں وہ گذشتہ 70 سال میں صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ جہاں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اسرائیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں وہ گذشتہ 70 سال میں صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ جہاں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ کے مطابق مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران دس جدید مسلح ڈرونز ہیرون ٹی پی بھارت کے حوالے کیے جاسکتے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے فضائیہ کی درخواست پر ان دس ڈرونز کے خریدنے کی منظوری دی تھی،ستمبر2015میں اس کا معاہدہ کیا گیا تاہم اس سودے کو خفیہ رکھا گیا۔اسرائیل نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی غیر مشروط اور مکمل مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور لشکر طیبہ میں کوئی فرق نہیں۔نہ ہم نے پہلے ان دونوں تنظیموں میں کوئی فرق کیا نہ آج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں ہم خیال ممالک ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، کیونکہ کوئی ملک تن تنہا یہ کام نہیں کرسکتا۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے، اس موقع پر دونوں رہنما بغل گیر بھی ہوئے جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے روایتی انداز میں نیتن یاہو کو پرنام بھی کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کے ہوائی اڈے پر اترے تو انکا استقبال اسی طرح ہوا جس طرح امریکا کے صدر کا کیا گیا تھا۔ اسرائیل پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے پر وزیراعظم نیتن یاہو کا شکرگزار ہوں، آج میں اسرائیل کے تاریخی دورے پر پہنچا ہوں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔

ہندوستانی وزیراعظم نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہوکے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ مودی کے اس دورے کو اسرائیل میں تاریخی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے میں کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

اسرائیل بھارت کو میزائل اور ڈرون طیارے سمیت دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔ گزشتہ5 برس میں اسرائیل نے ہر برس اوسطاً ایک ارب ڈالرز کے ہتھیار بھارت کو فروخت کیے ہیں۔ ہتھیاروں کی خرید دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا سب سے اہم پہلو رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.