• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے نتیجے میں ایک اور بچہ دم توڑ گئی

جمعرات 29-06-2017
in غزہ
0
0Pala7641
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے شہروں میں منتقل کرنے پر عائد پابندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گردوں کے ایک انوکھے مرض کا شکار ایک اور فلسطینی بچہ دم توڑ گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج بچہ یوسف الآغا گذشتہ شب دم توڑگیا جس کے بعد  دو روز میں شہدی ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یوسف الآغا گردوں کی ایک انوکھی بیماری کا شکار تھا۔ غزہ کی پٹی میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث اسے فلسطین کے دوسرے شہروں میں لے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔ مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے نتیجے میں بچے کو غزہ سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا جس کے نتیجے میں وہ گذشتہ شب اسپتال میں دم توڑگیا۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ یوسف الآغا کو 17 روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر غزہ کی پٹی میں اس کے علاج کے لیے سہولیات نہیں تھیں۔ الرنتیسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے غرب اردن اسپتالوں میں ریفر کیاتھا مگر رام اللہ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے باعث تشویشناک حالت میں مریض بچے کوغزہ سے باہر نہیں لے جایا جا سکا۔

ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے مریضوں پر عائد کردہ پابندیوں کے باعث گذشتہ دو روز میں کم سے کم چار بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے نتیجے میں ایک اور بچہ دم توڑ گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.