مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مختلف تعمیراتی کمپنیاں صہیونی آباد کاروں کے لیے غیرقانونی طور پر مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفت روزہ عبرانی جریدے’کول ھعیر‘ کی رپورٹ کے مطابق ’یورو اسرائیل‘ نامی تعمیراتی فرم ’بسغات زئیو‘ کالونی میں 122 مکانات تعمیر کررہی ہے۔ Â یہ کثیرالمنزلہ پلازے رہائشی مقاصد کے علاوہ کمرشل مقاصد لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ان میں سے ہرپلازے میں کم سے کم 11 رہائشی فلیٹس ہوں گے، ان میں 2020ء تک صہیونیوں کو بسایا جائے گا۔خیال رہےکہ ’یورو اسرائیل‘ نامی تعمیرات کمپنی سنہ 1989ء سے فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری میں سرگرم عمل ہے۔ اس کمپنی نے ’بسغات زئیو‘ میں پہلا ٹھیکہ بھی 122 مکان کا حاصل کیا تھا جسے ’یورو بسغاہ‘ کا نام دیا گیا۔ اس کے بعد اسی کمپنی نے ’بسغات ھیورو‘ نامی پروجیکٹ میں 24 مکانات تعمیر کیے۔ یورو گولڈ پروجیکٹ کے تحت ’ھارحومہ‘ کالونی میں 122، یورو النبی یعقوب کالونی میں 78،، ارئیل کالونی میں 32 اور مودیعین میں 96 مکانات کی تعمیر کا عمل بھی جاری ہے۔
یہ کمپنی گرین لائن کے اندر عسقلان میں 230، بیتح تکفا میں 190 اور راس العین میں 47 مکانات کی تعمیر کے منصوبے بھی مکمل کرچکی ہے۔